Official Website

تائیوان کو 440 ملین ڈالر کا اسلحہ دینے کی منظوری، چین کی امریکا کو تنبیہ

36

واشنگٹن: امریکا نے تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے دو بڑے سودوں کی منظوری دے دی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کے 440 ملین ڈالر سودوں کی منظوری دی گئی ہے، اسلحے میں گولہ بارود اور لاجسٹک سپورٹ کی فروخت شامل ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جو بائیڈن انتظامیہ تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے کے 10 سودے کر چکی ہے۔

دوسری جانب چین نے امریکا کی جانب سے تائیوان کو 440 ملین ڈالر کا اسلحہ فروخت کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکا تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے، امریکا آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کو نقصان پہنچانے سے باز رہے۔

خیال رہے کہ چین آبنائے تائیوان کو اپنا حصہ تصور کرتا ہے جبکہ تائیوان کی حکومت اس بات کو ماننے سے انکاری ہے اور انہیں امریکا کی مکمل حمایت حاصل ہے۔