Official Website

لاہور: ڈیفنس میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچھو ڈکیت گینگ کا سرغنہ ہلاک

39

لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس سی میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو ہلاک ہو گیا۔

ڈیفنس سی کے علاقے برکی میں پولیس پرڈاکوؤں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی، ڈاکووں کا اپنا ساتھی فائر لگنے سے ہلاک ہو گیا۔ اس کے 3 ساتھی ملزمان دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا ملزم 55 سے زائد وارداتوں میں مطلوب تھا، مدثر عرف بچھو نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔