Official Website

ملکی اداروں کیخلاف فیٹف کو خط لکھنے والے افرادکو قانون کی گرفت میں لانےکا فیصلہ

26

ملکی اداروں کے خلاف فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو خط لکھنے پر وفاقی حکومت نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

حکام کے مطابق جرائم پیشہ افراد نے فیٹف، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور ورلڈ بینک کو ملکی اداروں بالخصوص ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) کے خلاف خط لکھے تھے جس میں پاکستان پر پابندیاں لگانےکا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کچھ فارماسسٹس کی جانب سے بین الاقوامی مالیاتی اداروں کو خطوط اور ای میل لکھی گئیں تھیں اور الزام لگایا گیا تھا کہ پاکستانی ادارے منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔