Official Website

بوائے فرینڈ نے لڑکی کا گردہ لینے کے بعد اسے دھوکا دے دیا

34

گردے کے مرض میں مبتلا لڑکے کی جان بچانے کی غرض سے لڑکی نے اپنے بوائے فرینڈ کو گردہ عطیہ کیا لیکن اسے اس کے بعد دھوکا مل گیا۔

امریکا سے تعلق رکھنے والی 30 سالہ کولن لی نامی خاتون کی ویڈیوز  سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وائرل ہیں۔

خاتون کا کہنا ہے کہ ان کا بوائے فرینڈ کئی سالوں سے گردوں کی بیماری میں مبتلا تھا جس کے ڈائیلیسز چل رہے تھے اور  اس کی حالت خراب ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے گردے کے ٹرانسپلانٹ کرنے کا مشورہ دیا۔

خاتون کے مطابق خوش قسمتی سے ان کا اور بوائے فرینڈکا خون میچ ہوگیا جس کے بعد کولن نے اسے اپنا ایک گردہ عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا اور اپنا گردہ اسے دے دیا۔

تاہم آپریشن کے کامیاب ہونے کے بعد کولن کے بوائے فرینڈنے اس سے بریک اپ کرلیا اور الزام عائد کیا کہ کولن نے گردہ محض اچھا دکھنے کے لیے عطیہ کیا۔