Official Website

انگلیوں پر 109 پُش اپس لگا کر بھارتی شہری نے اپنا پچھلا ریکارڈ توڑ ڈالا

123

منی پور: 24 سالہ بھارتی ایتھلیٹ تھوناؤجم نیرنجوائے سنگھ نے صرف انگلیوں کے بل ایک منٹ میں 109 پُش اپس لگا کر اپنا پچھلا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی ایتھلیٹ نے بھارت کے شہر امپھال میں ایزٹیک اسپورٹس میں یہ کارنامہ انجام دیا۔ اس سے قبل سنگھ نے انگلیوں کے بل 105 پُش اپس لگا کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

فروری 2020 میں سنگھ ایک منٹ میں مٹھی پر 67 پُش اپس کا بھی عالمی ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔
تھوناؤجم نیرنجوائے کی حالیہ کامیابی پر بھارتی وزیر قانون و انصاف کرن رجیجو نے بھی ٹویٹ کے ذریعے انہیں مبارکباد پیش کی۔