Official Website

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے ہرا دیا

41

لاہور:  ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو تیسرے ٹی 20 میچ میں 20 رنز سے شکست دے دی، شاندار سنچری سکور کرنے پر روومین پاول مین آف دی میچ قرار دیئے گئے۔

کنگسٹن اوول کے ہائی سکورنگ ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 224 رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے روومین پاول نے انگلش بولرز پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے 53 گیندوں پر 10 چھکوں کی مدد سے107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ جوابی اننگز میں ویسٹ انڈیز بولرز کے آگے انگلش بلے بازوں کی ایک نہ چلی، مہمان ٹیم نو وکٹ کے نقصان پر 204 رنز ہی بنا سکی۔

میزبان ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی۔