Official Website

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانز کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

63

اہور:(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے کریم کنگز کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ 

ملتان سلطانز سکواڈ:

شان مسعود، محمد رضوان (کپتان)، صہیب مقصود، ریلی روسو، ٹم ڈیوڈ، خوشدل شاہ، ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ

کراچی کنگز سکواڈ: 

بابر اعظم (کپتان)، شرجیل خان، جوئے کلارک، محمد نبی، ٹام لیمنبے، لوئس گریگورے، عامر یامین، محمد عمران جونیئر، طہ خان، عمید آصف، محمد الیاس 

محمد رضوان : 

ٹاس جیتنے کے بعد ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کریں گے،  ہم سب سے پہلے حالات کا جائزہ لینا چاہیں گے اور دیکھنا چاہیں گے کہ ہمارے لیے چیزیں کیسے نکلتی ہیں۔ کراچی میں گزشتہ پی ایس ایل سیزن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا تاہم اس بار بہتر کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔ 

بابر اعظم:

ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ کراچی کنگز کی کپتانی کر کے اچھا لگ رہا ہے، اپنی ذمہ داری اچھی طریقے سے نبھاؤں گا، ہر ٹیم پلان کر کے میدان میں اترتی ہے۔ 

افتتاحی تقریب

نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل7) کا آغاز ہوگیا، تقریب میں پاکستان کرکٹ کی 70 سالہ تاریخ کو ڈاکو مینٹری کی صورت میں پیش کیا گیا جبکہ وزیراعطم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کو اوپن کررہا ہوں۔

بین الاقوامی کرکٹ کونسل کی جانب سے ون ڈے اور ٹی 20 کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن پر آنے والے بابر اعظم کراچی کنگز کی قیادت کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھی اوپنر اور کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد رضوان ملتان سلطانز کی کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

کرکٹ میلے کا دوسرا میچ کل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائے گا۔ زلمی کے کپتان وہاب ریاض کورونا کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ شعیب ملک قیادت کے فرائض انجام دیں گے جبکہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کے ذمہ ہے۔

این سی او سی کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز کے تحت کراچی نیشنل سٹیڈیم میں 25 ہزار تماشائیوں کو آنے کی اجازت دی گئی ہے، لاہور میں اگلے مرحلے کے لئے تماشائیوں تعداد کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

نیشنل سٹیڈیم میں داخلے کے وقت ماسک پہننا لازمی ہوگا، آتشیں اسلحہ، کھلونا بندوقیں، دھماکہ خیز مواد، پٹاخے، سگریٹ، ماچس ممنوع ہو گا، بینر، پوسٹر پر مذہبی یا فحش جملوں کی بھی ممانعت ہوگی۔