Official Website

شدید برفباری، دلہا کرین میں دلہن لینے پہنچ گیا، ویڈیو وائرل

87

شادی کو منفرد اور یادگار بنانا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے لیکن بعض شادیاں ملکی حالات اور قدرتی آفات کے سبب خود بخود یادگار بن جاتی ہیں۔

بھارتی میڈیا پر ایک ایسی ہی شادی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں شملہ کے مقام پر شدید برفباری میں ایک دلہا کرین کے ذریعے دلہنیا کو لینے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا کو کرین میں شادی کے مقام تک پہنچتے دیکھا گیا تاہم یہ عمل دلہا کی خواہش کے بجائے حالات کے پیش نظر مجبوری میں کیا گیا ایک فیصلہ تھا، شدید برفباری میں راستے بند ہونے کے باعث دلہا کو اپنی بارات کرین میں لے جانا پڑی۔

منفرد بارات لے جانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوگئی جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعہ شملہ کے ضلع ہماچل میں پیش آیا جہاں دلہا کو شدید برفباری کے باعث راستے بند ہو جانے کے بعد بارات لے جانے کے لیے گاڑیوں کے بجائے دو کرینوں کا انتخاب کرنا پڑا۔