Official Website

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، باپ، بیٹے سمیت 4 افراد قتل

24

کوئٹہ:  نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے باپ، بیٹے سمیت 4 افراد کو قتل کر دیا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر پر ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی، جس کی زد میں آ کر چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ، بیٹا بھی شامل ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کی غلام نبی، محمد سرور، مہراب خان اور مقبول احمد کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق ایک شخص زخمی ہے جسے فوری طور پر ریسکیو اہلکاروں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے، واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔