Official Website

اسلام آباد یونائیٹڈ کا آج پشاور زلمی سے ٹاکرا، شائقین پرجوش

36

کراچی: اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آج کراچی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

میچ دوپہر اڑھائی بجے شروع ہو گا۔ ایک اور ٹکر دار مقابلے کے لئے شائقین خوب پرجوش نظر آرہے ہیں، فتح یاب کون ہو گا دونوں ٹیموں کے سپورٹرز دعا گو ہیں تاہم میدان میں جو ٹیم بہتر کارکردگی دکھائے گی، جیت اس کا مقدر بنے گی۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز سب سے زیادہ مرتبہ دو سو رنز بنانے والی ٹیم بن گئی ہے، پی ایس ایل میں اب تک اٹھارہ مرتبہ ٹیمیں دو سو یا اس سے زائد رنز بناسکی ہیں۔لاہور قلندرز نے پانچ مرتبہ دوسو سے زائد رنز بنائے، پشاور زلمی چار مرتبہ یہ سنگ میل عبور کرچکی ہے ، ملتان سلطانز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تین، تین مرتبہ جبکہ اسلام آباد یونائٹیڈ نے دو بار دوسو سے زائد رنز بنائے، کراچی کنگز صرف ایک مرتبہ دو سو کا ہندسہ عبور کرسکی ہے۔