Official Website

تحریک انصاف سال 2023 کے بعد بھی عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے گی: بزدار

20

لاہور:  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے ہمیشہ قومی اتحاد اور یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، تحریک انصاف سال 2023 کے بعد بھی عوامی حمایت سے اقتدار میں آئے گی۔

اپنےبیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اتحاد کے ذریعے ہی آگے لے جایا جاسکتا ہے- وطن کی مٹی ہم سے ذاتی اختلافات چھوڑ کر ایک ہونے کا تقاضا کررہی ہے- بد قسمتی سے اپوزیشن قومی یکجہتی کے منافی ایجنڈا لے کر چل رہی ہے- موجودہ حالات کو پس پشت ڈال کر اپوزیشن نے منفی سیاست کی اور اپنی ساکھ کو تباہ کیا۔ اپوزیشن صرف انتشار پھیلا کر ترقی کے سفر کو روکنے کے درپے ہے۔ انہیں پتہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو عوام کی حمایت حاصل ہے-

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ 2023کے بعد بھی عوام کی حمایت سے تحریک انصاف دوبارہ اقتدارمیں آئے گی، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کو وزیراعظم عمران خان کی شفاف قیادت پر پورا اعتماد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملک کو درپیش اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپامردی سے مقابلہ کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی خدمت اور قومی ترقی کے مشن پر عمل پیرا ہے۔