Official Website

شمالی وزیرستان: دوسالی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشتگرد مبین ہلاک

49

راولپنڈی:  شمالی وزیرستان کے علاقے دو سالی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گرد مبین عرف مجروح ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔ آپریشن میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دہشت گرد کے قبضہ سے اسلحہ و بارود برآمد ہوا۔ دہشت گرد سیکیوٹری فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کے واقعات میں ملوث تھا۔