Official Website

میانمار میں فوجی حکومت کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی پر حملہ، 2 افراد ہلاک

30

نے پیتا: میانمار میں فوجی حکومت کی حمایت میں نکالی جانیوالی ریلی پر حملے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

حملہ میانما رکے مشرقی علاقے میں ہوا، حملہ آور نے فوج کی حمایت میں نکالی گئی ریلی سے واپس لوٹنے والوں پر دو گرنیڈ پھینکے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہوگئے۔

میانمار میں فوجی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر ریلی نکالی گئی تھی۔