Official Website

خیبرپختونخوا کے 12 اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پولنگ 13 فروری کو ہوگی

26

پشاور: خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے 12 اضلاع کے 221 پولنگ اسٹینز پر ری پول 13 فروری کو ہوں گے۔ 

 الیکشن کمیشن نے خیبرپختون خوا کے 12 مختلف اضلاع کے 221 پولنگ اسٹیشنز پر ری پول کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے ری پول 13 فروری کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اعلان کردہ پولنگ اسٹیشنز پر توڑ پھوڑ اورہنگامہ آرائی کے واقعات ہونے کے باعث پولنگ روک دی گئی تھی، اور اب ری پول کرائی جارہی ہے۔