Official Website

اخروٹوں میں منشیات بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار

50

اسلام آباد: اخروٹوں میں 3 پاؤ سے زائد چرس بھر کر بیرون ملک لے جانے والا مسافر گرفتار کرلیا گیا۔ 

 اے این ایف راولپنڈی نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جو 3 پاؤ سے زائد چرس اخروٹوں میں بھر کر بیرون ملک لے جارہا تھا۔

اے این ایف حکام کے مطابق شاہ زیب حسن نامی مسافر قطر ایئر لائن کی پرواز نمبر QR 633 کے ذریعے اسلام آباد سے دوہا جارہا تھا، اور اس نے چرس اخروٹوں کے اندر مہارت سےچھپارکھی تھی، جب کہ ملزم کے پیٹ میں منشیات سے بھرے کیپسولوں کی موجودگی کا شبہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے، جسکی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔