
شوہر احد رضا میر ساتھ کیوں نہیں؟ سجل نےخاموشی توڑ دی
معروف اداکارہ سجل علی نے شوہر اور اداکار احد رضا میر کی دوری سے متعلق خاموشی توڑ دی۔
گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر یہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان علیحدگی ہوگئی ہے تاہم اب اس حوالے سے سجل کا بیان سامنے آیا ہے۔
سوشل میڈیا پر سجل علی کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ احد آج کل آپ کے ساتھ کیوں نظر نہیں آتے ؟
جواب میں سجل کا کہنا تھا کہ احد ان دنوں کام میں مصروف ہیں وہ پاکستان میں نہیں ہیں یہی وجہ ہےکہ وہ یہاں ان کے ساتھ نظر نہیں آتے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سجل علی کی مینیجر نے بھی سجل علی کی علیحدگی سے متعلق خبروں پر برہمی کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ’یہ شرمناک صحافت ہے کہ آپ اپنی ریٹنگز کے لیے کسی کی ذاتی زندگی سے متعلق بےبنیاد خبریں شائع کریں۔‘