Official Website

امریکا کا جنگی بحری بیڑہ اور لڑاکا طیارے امارات بھیجنے کا اعلان

42

واشنگٹن: امریکا نے جنگی بحری جہاز اورلڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

امریکا نے حوثی باغیوں کے حملوں کیخلاف متحدہ عرب امارات کو مدد فراہم کرنے کے لئے جنگی بحری جہاز اورجدید لڑاکا طیارے متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جنگی جہاز اور لڑاکا طیارے بھیجنے کا فیصلہ امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن اورابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے درمیان ٹٰیلی فون پرگفتگو کے بعد کیا گیا۔