Official Website

قصور میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد جاں بحق

58

قصور کے علاقے کنگن پور میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 افراد ہلاک اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق 11 افراد عدالت میں پیشی پر تحصیل چونیاں کی طرف جا رہے تھے کہ کنگن پور منڈی کے قریب گھات لگائے 8 افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں غلام رسول، میاں بلال اور راہ گیر عبدالغفار جاں بحق ہو گئے۔

ملزمان کی فائرنگ سے شعیب، انعام، نوح نمبر دار، محمد حسین اور راہگیر بچے ہارون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے زخمیوں کو اسپتال اور لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے 8 نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔