Official Website

کورونا کیسز میں اضافے کے باوجود ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر

39

کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے باوجود ملک کے بیشتر شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، بازاروں اور رش والے مقامات پر ایس او پیز پر عمل درآمد نہ ہونے کے برابر ہے۔

شہریوں نے ماسک کی پابندی بھی بھلا دی ہے، رش والے مقامات پر سماجی فاصلے کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور دکاندار بھی کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کر رہے ہیں۔

کورونا کیسز میں اضافےکے پیش نظر پشاور کے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں یومیہ اوپی ڈی مریضوں کی تعداد کم کر دی گئی ہے۔

کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے ضلع باغ کے تعلیمی ادارے 10 فروری تک بند کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 5830 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 42 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔