Official Website

لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے3 مسافروں سے ڈیڑھ کروڑروپے کی کرنسی برآمد

34

لاہورائیرپورٹ پردبئی جانے والے مسافروں سے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی غیر ملکی اورملکی کرنسی برآمد کرکے3 مسافروں کوگرفتارکرلیا گیا۔

لاہورائیرپورٹ پرائیرپورٹ سیکورٹی فورس کے عملے نے دبئی جانے والے3 مسافروں سے84 ہزارڈالرز اور4لاکھ 65 ہزارپاکستانی روپے برآمد کرلئے۔

مسافرعمران ارشاد اور 2دیگر مسافروں نےرقم وہیل چئیرکی سیٹ اور دستی بیگوں میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران کرنسی برآمد کر کے منی لانڈرنگ کی کوششں ناکام بنا دی-
برآمد کی گئی کرنسی کی مالیت مقامی کرنسی میں ڈیڑھ کروڑروپے بنتی ہے۔ ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعدبرآمد شدہ رقم سمیت مزید کارروائی کے لئے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا-