Official Website

پی ایس ایل 7: لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیدی

30

لاہور: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 29 رنز سے شکست دیکر دوسری فتح اپنے نام کرلی۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 9 ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کے قائد شاہین شاہ آفریدی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی اننگز

200رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے حضرت اللہ زازئی اور کامران اکمل نے اننگز کا آغاز کیا، زازئی پہلے ہی اوور میں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

حیدر علی نے سب سے زیادہ 49 رنز کی اننگز کھیلی، کامران اکمل 41، حسین طلعت 15، شعیب ملک 7، ردرفورڈ 21 اور بین کٹنگ 10 سکور بناکر آؤٹ ہوئے،زمان خان نے 3، شاہین شاہ آفریدی اور ڈیوڈ ویزے نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پشاور زلمی کی ٹیم 200 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 170رنز ہی بناسکی۔

لاہور قلندرز اننگز

قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے اننگز کا آغاز کیا جبکہ پشاور زلمی کے شعیب ملک نے پہلا اوور کرایا۔

مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹ کے نقصان پر 199 رنز بنائے، فخر زمان نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 38 گیندوں پر 66 رنز کی اننگز کھیلی، عبداللہ شفیق 41، کامران غلام 30، محمد حفیظ 37 اور راشد خان 22 رنز بناسکے، پشاور زلمی کی جانب سے سلمان ارشاد نے 2، عثمان قادر اور حسین طلعت نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

فاتح ٹیم کی جانب سے زمان خان کو میچ میں 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔

پشاور زلمی سکواڈ

ملتان سلطانز کے خلاف پشاور زلمی کے سکواڈ میں کپتان وہاب ریاض، کامران اکمل، حضرت اللہ زازئی، حیدر علی، شعیب ملک، ردرفورڈ، بین کٹنگ، آرش علی خان، عثمان قادر اور سلمان ارشاد شامل تھے۔

لاہور قلندرز سکواڈ

پشاور زلمی کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کے سکواڈ میں کپتان شاہین شاہ آفریدی، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، ذیشان اشرف، ڈین فاکس کرافٹ، ڈیوڈ ویزے، راشد خان، حارث رؤف اور زمان خان شامل ہیں۔