Official Website

بھارتی کامیڈین سنیل گروور کی دل کی سرجری

37

دی کپل شرما شو سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے کامیڈین سنیل گروور کی دل کی سر جری کردی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دل کی شریانوں میں بندشوں کے باوجود سنیل گروور نے ویب سیریز کی شوٹنگ میں حصہ لیا اور شوٹ مکمل ہونے کے بعد سرجری کیلئے اسپتال گئے۔

رپورٹس کے مطابق سنیل گروورتاحال ممبئی کے  اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ خطرے سے باہر ہیں اور صحتیابی کی طرف گامزن ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سنیل گروور کی دل کی سرجری کی خبر ایک مشہور فوٹوگرافر نے  انسٹاگرام پر شیئر کی جس کے بعد مداحوں  نے اداکار کی جلد صحت یابی کیلئے دعا شروع کردی۔

واضح رہے کہ سنیل دی کپل شرما شو میں گتھی اور ڈاکٹر مشور گولاٹی کا کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔