Official Website

پاکستان پوسٹ نے ویسٹرن یونین کی ادائیگیاں بند کردیں

53

اسلام آباد: پاکستان پوسٹ کی جانب سے ملک بھر کے پوسٹ آفسز سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کوبند کر دیا گیا ہے۔

 دستاویزکے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان پوسٹ کے ذریعے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کا سلسلہ بند کر دیا گیا ہے۔

ویسٹرن یونین کے ذریعے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی ادائیگیوں کو پاکستان پوسٹ کے ذریعے شہری ملک بھر میں حاصل کرسکتے تھے تاہم وزارت مواصلات و پوسٹل سروسز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے ویسٹرن یونین کی ادائیگیوں کے لیے پاکستان پوسٹ کو لیٹر آف کریڈٹ روک دیا ہے۔