Official Website

اسلام آباد میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق

34

اسلام آباد: تھانہ بھارہ کہو میں دو گروپوں کے درمیان اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے 4 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے اور ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہےہیں۔

واقع کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سٹی بھاری نفری کے ہمراہ وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ ابتدائی تحقیقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ دوگروپوں کے درمیان زمین کے تنازع کی بنا پرپیش آیا۔
آئی جی اسلام آباد محمد احسن یونس نے تھانہ بھارہ کہو میں فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کردی ہے۔