Official Website

اوکاڑہ: دیپالپور بائی پاس پر ٹریلر کی رکشہ کو ٹکر، حادثے میں 3 افراد جاں بحق

20

اوکاڑہ:  اوکاڑہ میں دیپالپور بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹرالر اور رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔

حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت علی احمد، لقمان اور محمد بشیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اُن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔