Official Website

کورونا کی پانچویں لہر میں شدت؛ مزید 48 افراد جان کی بازی ہار گئے

29

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 42 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 59 ہزار 786  ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5830 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 42 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.75  فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1590 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔