Official Website

بھارتی آرمی چیف کا ایل اوسی پرسیزفائرسے متعلق بیان گمراہ کن ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

29

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول پرجنگ بندی سے متعلق بیان گمراہ کن ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آرجنرل بابر افتخار نے ٹویٹ میں کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا یہ کہنا کہ ایل اوسی پرجنگ بندی کا سبب مضبوط پوزیشن سے مذاکرات ہیں گمراہ کن بیان ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایل اوسی کے دونوں جانب رہنے والے کشمیریوں کی حفاظت کے پیش نظرجنگ بندی پراتفاق کیا گیا۔ کوئی اسے اپنی طاقت یا دوسرے کی کمزوری نہ سمجھے۔