Official Website

نائیجیریا میں تیز رفتار کار مسافر بس سے ٹکرا گئی؛ 18 افراد ہلاک

37

ابوجہ: مغربی افریقی ملک نائیجیریا  میں ایک ٹریفک حادثے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جن میں سے دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں ایک تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گئی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے جب کہ بس کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔

حادثے میں مسافر بس الٹ گئی اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حادثے کے نتیجے میں 18 مسافر ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثہ تیز رفتاری اور  قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آیا۔ نائیجیریا میں ٹریفک کی قوانین کی خلاف ورزیاں عام ہیں جس کے باعث حادثات کی تعداد بھی زیادہ ہے۔