Official Website

امریکا نے ایران کے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی کردی

42

امریکا نے ایران کے سول جوہری پروگرام پرعائد پابندیوں میں نرمی کردی۔

خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے جوہری معاہدے کی ازسرنوبحالی میں ایرانی سول جوہری پروگرام پرپابندیاں ختم کیں۔

خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے خاتمے پر غیرملکی کمپنیاں اور ممالک ایران کے سول جوہری پروگرام میں معاونت کرسکیں گے۔

خبرایجنسی کے مطابق ویانا مذاکرات میں ایران کا مطالبہ تھا کہ مزید پیشرفت کیلئے امریکا پابندیاں ختم کرے۔

ایرانی مطالبے پر امریکا کی جانب سے سول جوہری پروگرام پر عائد پابندیوں میں نرمی جمعے کو کی گئی اور امریکی وزیر خارجہ نے سمری پر دستخط کیے۔

یہ پابندیاں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے 2020 میں نافذ کی گئیں تھیں۔

اس حوالے سے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا تھاکہ امریکا کی ایران پر عائد دیگر پابندیاں برقرار ہیں۔

دوسری جانب ایران نے  امریکا کی جانب سےسول جوہری پروگرام پرپابندیوں میں نرمی  کا خیرمقدم کیا ہے اور ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کا اقدام اچھا لیکن ناکافی ہے، کاغذوں پرجوکچھ ہوتاہے وہ اچھا ہوتا ہے لیکن کافی نہیں ہوتا۔