Official Website

بھکر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایلیٹ فورس کا اہلکار قتل

52

بھکر: نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کا اہلکار قتل کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھکر میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ایلیٹ فورس کے اہلکار کو قتل کردیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق محمد بوٹا نامی ایلیٹ فورس کا جوان ڈیوٹی کرکے گھر واپس جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم مسلح ملزمان نے اسے ہدف بناکر قتل کردیا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر میں ناکہ بندی کردی گئی ہے، اور چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔