Official Website

وزیراعظم عمران خان کی چینی صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو

26

بیجنگ: وزیراعظم عمران خان اور چینی صدر شی جن پنگ کےدرمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور او رخطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ تاریخی ملاقات کی جس کے دوران عالمی معاملات و باہمی تعلقات پر گفتگو ہوئی۔ چینی صدر سے ملاقات کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہو گئے۔

دریں اثنا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے چینی ہم منصب وانگ سے ملاقات کی، وزیرخارجہ شاہ محمود نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں،دونوں ممالک کے مابین سٹریٹیجک شراکت داری مثالی نوعیت کی حامل ہےاورامن اور خوشحالی کے شراکت دار کی حیثیت ہے۔پاکستان اور چین پورے خطے کے امن، استحکام اور ترقی کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان نے ون چائنہ پالیسی سمیت ہمیشہ چین کے بنیادی قومی مفادات کی حمایت کی ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان خطے میں امن و استحکام کے لیے ناگزیر ہے، پاکستان اور چین اس سلسلے میں قریبی تعاون کو برقرار رکھیں گے۔