Official Website

مری جانے والی تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق

45

مری: بہارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار کار پیٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 

  بارہ کہو سے مری جانے والی تیز رفتار کار پٹرول پمپ کے بورڈ سے ٹکرا گئی، اور حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 افراد شدید زخمی حالت میں پمز اسپتال منتقل کردیئے گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار 6 افراد بہارہ کہو سے مری جارہے تھے، کہ بھیر پل کے قریب پیٹرول پمپ کے باہر لگے ہوئے بورڈ سے ٹکرا گئی، اور موقع پر ہی 3 افراد نے دم توڑ دیا، حادثہ کار ڈرائیور کے سو جانے کی وجہ سے پیش آیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حمزہ ممتاز، فہد عباسی اور فرحان عباسی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ حادثے میں  سہراب اور سبحان ساجد زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں، دونوں زخمی انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔