Official Website

وزیرخارجہ کا بیجنگ میں "پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل "کا افتتاح

35

اسلام آباد / بیجنگ: وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے آج بیجنگ میں “پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل “کا افتتاح کیا۔

وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے بیجنگ میں “پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی سہولت کیلئے بنائے گئے” پورٹل “کا افتتاح کردیا، اس موقع پر چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ” پورٹل” کا مقصد پاکستانی طلباء اور چینی ماہرین کے مابین تکنیکی روابط کا فروغ ہے، یہ پورٹل، پاکستانی طلباء اور چین میں پیشہ ورانہ کمیونٹی کے درمیان روابط بڑھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ یہ پورٹل جدید تحقیقی اختراعات اور دریافتوں کے ضمن میں معاونت فراہم کرے گا، یہ پورٹل پاکستانی طلباء اور پروفیشنلز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہو گا۔