Official Website

پی ایس ایل سیون، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے ہوں گے

80

کراچی:  پی ایس ایل سیون میں آج ایک میچ کھیلا جائے گا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز آج شام آمنے سامنے ہوں گے۔

پی ایس ایل کا 14 واں میچ شام ساڑھے سات بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا، ایونٹ میں مسلسل چار ناکامیوں سے دوچار بابر الیون پہلی فتح کے لیے پر امید ہیں جبکہ دو مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اسلام آباد نے بھی جیت پر نظریں جمالیں۔

اب تک ہونے والے سولہ مقابلوں میں یونائیٹڈ کا پلڑا بھاری ہے، دس مرتبہ کنگز کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اہم مقابلے کے لیے کراچی کنگز کی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب ا سلام آباد یونائیڈ نے پال اسٹرلنگ ، ایلکس ہیلز اور کپتان شاداب خان سے وننگ پرفارمنس کی امید لگالی ہے۔