Official Website

شدید دھند کے باعث لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

25

پنجاب میں شدید دھند کے باعث لاہور لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا ہے جس کے وجہ سے اندرون و بیرون ملک سے آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ 

 حکام کی جانب سے مسافروں کو اپنی پرواز سے متعلق معلومات حاصل کرکے ائیرپورٹ آنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ حدنگاہ کم ہونے کی وجہ سے موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیازبیگ سےشیخوپورہ تک بند کردی گئی ہے  جبکہ موٹر وے ایم 3 فیض پورسے رجانہ اور موٹروے ایم 11محمودبوٹی سے سمبڑیال تک بند  ہے۔

دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں ہلکی برف باری  ہوئی جبکہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔