
مٹیاری: تیز رفتار گاڑی بچوں پر چڑھ گئی، ایک بچہ جاں بحق، 3 زخمی
مٹیاری میں تیز رفتار گاڑی بچوں پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مٹیاری میں پیٹرول پمپ پر4بچے کھڑے تھے کہ تیز رفتار گاڑی نے انہیں روند دیا جس کی وجہ سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے۔
مری روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 دوست جاں بحق
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے بچوں کو مٹیاری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔