Official Website

بلوچستان کے علاقے خاران میں تھانے پر دستی بم حملہ

59

بلوچستان کے علاقے خاران کے پولیس تھانے پر دستی بم حملہ ہوا ۔

ڈی آئی جی پولیس رخشان ڈویژن نذیر کرد نے  بتایا کہ نامعلوم افرادخاران پولیس تھانے پر دستی بم پھینک کرفرار ہوگئے اور دستی بم تھانے کی چھت پر گرا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ دستی بم حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جب کہ حملے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔