Official Website

گوگل نے 8 سال بعد لوگو میں ایسی کیا تبدیلی کردی جس پر تبصرے ہونے لگے؟

32

دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن گوگل نے 8 سال بعد اپنے لوگو میں تبدیلی کردی ہے۔

گوگل کروم کے ڈیزائنر ‘ایلون ہو’ نے جمعے کے روز ٹوئٹر پر سرچ انجن کے  لوگو میں 8 سال بعد تبدیلی کی  خبر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورڑس کے مطابق بظاہر گوگل کے لوگو میں کوئی واضح تبدیلی نہیں کی گئی تاہم  اگر غور سے دیکھا جائے تو لوگو میں موجود ہر رنگ کے  کناروں پر شیڈ کم کرکے  سبز ، لال اور پیلے رنگ کو اور واضح کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ لوگو کے درمیان نیلے رنگ کے دائرے کو بظاہر تھوڑا بڑا کیا گیا ہے اور اس کا رنگ زیادہ واضح اور روشن ہے۔

دوسری جانب گوگل کے لوگو میں تبدیلی کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی مزے مزے کے تبصرے شروع کردیے۔

سوشل مٰڈیا صارفین کو گوگل کے لوگو میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی۔