Official Website

سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

61

اسلام آباد:  سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے نور خان ائیر بیس راولپنڈی پر سعودی وزیر داخلہ کا استقبال کیا۔

پاکستان اورسعودی عرب کے وزرا کی وفد کے ہمراہ باضابطہ ملاقات وزارت داخلہ میں ہوگی۔ سعودی وزیر داخلہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ علاقائی صورتحال سمیت، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی اور دیگر اہم امور پر بات چیت ہوگی۔