Official Website

نور مقدم کیس: مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج

47

اسلام آباد: عدالت نے نور مقدم کیس میں مرکزی ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستیں خارج کردیں۔

ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے ملزم ظاہر جعفر کی تینوں درخواستوں کی سماعت کی جن میں سے ایک درخواست میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر نے جائے وقوعہ کا نقشہ پلان درست انداز میں نہیں بنایا۔

دوسری درخواست میں بتایا گیا موبائل نمبر کی اونرشپ معلوم کرنے کے لیے احکامات جاری کیے جائیں، یہ موبائل نمبر نور مقدم کا نہیں بلکہ اس کی والدہ کے زیر استعمال تھا۔

تیسری درخواست آئی جی اسلام آباد پولیس احسن یونس کے خلاف تھی کہ پولیس نے نور مقدم کیس میں سوشل میڈیا پر وضاحت کیوں جاری کی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کی جانب سے وضاحت جاری کرنے کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور جائے وقوعہ کا وزٹ کرنے سے متعلق دوسری درخواست بھی خارج کر دی۔ عدالت نے موبائل نمبر کی اونرشپ معلوم کرنے سے متعلق تیسری درخواست بھی خارج کر دی۔