Official Website

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار

48

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بہادر آباد، طارق روڈ اور اطراف کے علاقوں میں صبح ہلکی بارش ہوئی، تاہم تیز بارش کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن میں ہوا 20 سے 22 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ شہر میں بارش کا سلسلہ تو تھم گیا ہے لیکن آسمان پر سیاہ بادل چھائے ہوئے ہیں۔