Official Website

’ کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوگا‘ شعیب اختر کی ٹک ٹاک پر انٹری

39

راولپنڈی ایکسپریس اور قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔

ٹوئٹر پر شعیب اختر کی جانب سے ٹک ٹاک لنک شیئر کرتے  ہوئے مداحوں کو ٹک ٹاک جوائن کرنے  کی اطلاع دی گئی۔

شعیب اختر نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’بلآخر میں آپ کے فیورٹ پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر ہوں‘۔

سابق کرکٹر نے ٹوئٹ میں اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے فولو کیے جانے کی درخواست بھی کی۔

شعیب اختر نے بتایا کہ ان کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کرکٹ کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوگا لیکن ذمہ داری کے ساتھ۔

شعیب اختر کے تصدیق شدہ ٹک ٹاک اکاؤنٹ (shoaib.akhtar100) ہے۔

شعیب اختر کے محض کچھ گھنٹے قبل بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر انہیں فالو کرنے والوں کی تعداد 22 ہزار سے زیادہ ہے۔