Official Website

روپے کے مقابلے امریکی ڈالر ایک مرتبہ پھر مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی

53

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل سستی ہوئی امریکی کرنسی کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہو گیا، جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی کرنسی کی قیمت 174 روپے 47 پیسے سے بڑھ کر 174 روپے 50 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 106.70 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 45947.95 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کربند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.23 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 9 کروڑ 18 لاکھ 97 ہزار 383 شیئرز کا لین دین ہوا۔