Official Website

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کادورہ نیوزی لینڈ منسوخ

66

کرکٹ آسٹریلیا نے ٹیم کا آئندہ ماہ ہونے والا دورہ نیوزی لینڈ منسوخ کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق نیوزی لینڈ بارڈرکنٹرول اورقرنطینہ کی ضروریات کےباعث سیریزمنسوخ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ سیریز منسوخ ہونے کی ایک وجہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان جاری سفری پابندیاں بھی ہیں۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائٹ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سفری پابندیوں کے درمیان جاری غیر یقینی صورتحال کے باعث دورے کو ترک کرنا ہی واحد آپشن بچا ہے۔

واضح رہے کہ کیویز اورکینگروز کے مابین ٹی ٹوئنٹی میچز 17، 18 اور 20 مارچ کو شیڈولڈ تھے۔