Official Website

پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کو گولیاں مارلیں

33

کراچی: جمشیدکوارٹرزتھانے کے علاقے مسلم آباد میں ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کے دفترکے پولیس اہلکار نے سرکاری اسلحے سے خود کوگولیاں مارلیں۔

ایس ایچ او جمشید کوارٹر ماجد کورائی نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کا اردلی ہے اور پولیس اہلکار نے ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ ون کے دفتر کے باہر بنی پولیس چوکی سے سرکاری ایس ایم جی رائفل اٹھائی اور دفتر کے مرکزی دروازے کے سامنے خود کو گولیاں مارلیں۔ پولیس اہلکار 30 سالہ محمد عاطف کورنگی نمبر پانچ کا رہائشی ہے۔

انھوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو پیٹ میں دو گولیاں لگی ہیں اور پولیس کو جائے وقوع سے بھی ایس ایم جی کے دو خول ملے ہیں۔
ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ پولیس اہلکارکی جانب سے گھریلو مسائل کی وجہ سے خود کشی کی کوشش کرنا یا پھر اتفاقیہ گولی لگنے کا ہوسکتا ہے،زخمی پولیس اہلکاراب تک بیہوش ہے جس کے ہوش میں آنے کے بعد اس کا بیان قلم بند کیا جائے گا جس کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔