Official Website

پاک چین صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے

50

پاکستان اور چین کے درمیان کے صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر اعظم کے دورہ چین کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان کے صنعتی تعاون کیلئے فریم ورک معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ فریم ورک معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے بریک تھرو ہے، یہ معاہدہ بزنس ٹو بزنس تعاون اور صنعتوں کی منتقلی سے متعلق ہے، اس معاہدے کا بلواسطہ اور بلا واسطہ معیشت کو فائدہ ہوگا، سرمایہ کاری بورڈ کو اس اہم کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔