Official Website

امریکی ڈالر مزید مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، اربوں کا فائدہ

37

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں مسلسل دوسرے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔

 سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز 39 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد قیمت 174 روپے 50 پیمسے سے بڑھ کر 174 روپے 89 پیسے ہو گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی واپسی ہوئی ہے، 100 انڈیکس 391.81 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 46339.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.85 فیصد کی بہتری دیکھی گئی جبکہ 12 کرڑ 52 لاکھ 9 ہزار 538 شیئرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔