Official Website

انگلینڈ کا دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنےکا اعلان

44

انگلینڈ نے دنیا میں سب سے پہلے کورونا پابندیاں مکمل ختم کرنےکا اعلان کردیا۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ چندہفتوں میں ہی پابندیاں ختم کردی جائیں گی۔

دوسری جانب نیویارک میں کل سے عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی پابندی ختم کردی گئی ہے تاہم اسکول اور میڈیکل کیئر اداروں میں ماسک پہنناہوگا۔

اس کےعلاوہ کئی دیگرریاستوں نے بھی اسی ماہ یا مارچ میں پابندیاں اٹھانےکااعلان کردیا ہے جب کہ وائٹ ہاؤس نے وبا کے خاتمے کی حکمت عملی پر عمل کاآغاز کردیا۔