Official Website

تنخواہوں میں اضافہ: فواد چوہدری نے آمدنی میں مزید اضافے کی خوشخبری سنادی

46

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ صحت کارڈ کے بعد تنخواہوں میں 15 فیصد مزید اضافہ، ایک سال میں آمدنی میں مزید اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہورہی ہے، عمران خان پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنارہے ہیں، تمام اقدامات اسی منشورکو سامنے رکھ کر کیے جارہے ہیں۔