Official Website

وزیراعظم بہترین کارکردگی دکھانے والے10 وزرا کوتعریفی سرٹیفیکیٹ دیں گے

32

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کوتعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کابینہ کے 10 وزراء کو بہترین کارکردگی پر سرٹیفیکیٹ سے نوازیں گے۔بہترین کارکردگی دکھانے والی وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاونس دیا جائے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ تیار کرکے وزیر اعظم افس کو دے دی۔ذرائع نے مزید بتایا کہ وزراء کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کی تقریب آج وزیر اعظم آفس میں ہوگی۔تقریب میں وزراء اور وزارتوں کے حکام کو مدعو کیاگیا ہے۔

بہترین کارکردگی پرتعریفی سرٹیفیکیٹ کے امیدواروں میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر،اسد عمر،شاہ محمود، شیخ رشید، فروغ نسیم،مراد سعید ملک امین اسلم،خسرو بختیار ، عبدالرزاق داود ،عمر ایوب، حماد اظہر، شوکت ترین، فواد چوہدری، اعظم سواتی اورشبلی فراز بھی شامل ہیں۔